جمعہ 26 اپریل 2024

ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا ہوگیا:شہبازگل کا دعوی

ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا ہوگیا:شہبازگل کا دعوی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے ڈالر تگڑا ہوگیا ہے،گزشتہ دوماہ کے دوران ڈالر 7روپے سستا ہواہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تجارتی خسارہ سرپلس ہوگیا ، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے۔ بیرون ملک سے ترسیلات زر بڑھ گئی ہیں، روپیہ ڈالرکے مقابلے میں تگڑ ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈالر 7روپے سستا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ان دنوں میں ہورہا ہے جب اپوزیشن حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہے۔ 

خیال رہے کہ اپوزیشن نے پی ڈی ایم نام سے حکومت مخالف تحریک شروع کر رکھی ہے۔ اپوزیشن کا دعوی ہے کہ ملک میں معاشی بحران اور مہنگائی بڑھنے کی وجہ موجودہ حکومت ہے۔ جبکہ تحریک انصاف حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن این آر اولینے کے لیے جلسے جلوس کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی واضح کرچکے ہیں کہ چاہے حکومت گر جائے لیکن این آراونہیں دوں گا۔

Facebook Comments