جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان: دہشت گردی کے باعث کتنا جانی نقصان ہوا، تفصیلات جاری

پاکستان: دہشت گردی کے باعث کتنا جانی نقصان ہوا، تفصیلات جاری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزارت داخلہ نے دوہزار پندرہ سےتاحال دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور زخمی افراد کی تفصیلات جاری کردی  ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق دو ہزار پندرہ سے13 ستمبر2020 تک دہشت گردی کے3990 واقعات ہوئے، ان واقعات میں شہدا کی کل تعداد 3ہزار384ہے۔

دستاویز کے مطابق دہشت گردی کے ان واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے1457 اہلکاروں نے شہادت حاصل کی جبکہ 1927 شہری اپنی جانوں سے گئے، اس کے علاوہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں 8ہزار436افراد زخمی ہوئے، جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے2ہزار569اہلکار اور5ہزار867عام شہری شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات بلوچستان میں رونما ہوئے، جہاں دہشت گردانہ کارروائیوں کی تعداد 1435 ہے، کے پی کے دوسرے نمبر پر رہا، جہاں دہشت گردی کے ایک ہزار اڑتالیس واقعات رونما ہوئے، سندھ میں دہشت گردی کے371 اور پنجاب میں 180 واقعات رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ فاٹامیں 892، اسلام آباد میں 16، آزاد کشمیر میں 23 اور گلگت بلتستان میں 25 واقعات ہوئے۔

Facebook Comments