جمعرات 18 اپریل 2024

شادی سے قبل شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ کو کیا بتایا تھا؟

شادی سے قبل شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ کو کیا بتایا تھا؟

لندن/واشنگٹن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو منگنی سے قبل ہی بتادیا کہ شاہی خاندان میں شامل ہونا آسان نہیں، یہ مشکل اور بڑا اقدام ہے جو ہر کسی کے بس میں نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے ولی عہد پرنس چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2017 میں منگنی سے قبل میگھن مرکل کو شاہی خاندان کا حصّہ بننے کےلیے ذہنی طور پر تیار کرتے ہوئے بتادیا تھا کہ شاہی خاندان کا حصّہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

برطانوی شہزادے نے نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو ہمیشہ ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی اور اس وقت ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم اپنے ازدواجی تعلقات کو ہمیشہ اولیں ترجیح سمجھیں اور دیں۔

خیال رہے کہ  شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اپنی اہلیہ کے ہمراہ شاہی خاندان سے رواں برس کے اوائل میں علیحدہ ہوگئے تھے جس بعد دونوں نے امریکا میں سکونت اختیار کرلی تھی۔

Facebook Comments