جمعہ 26 اپریل 2024

میلانیا ٹرمپ نے اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کیا؟

میلانیا ٹرمپ نے اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کیا؟

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنا ووٹ فلوریڈا کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ امریکی خاتون اول نے فلوریڈا  کے پام بیچ کاونٹی میں اپنا ووٹ ڈالا ہے۔

اس موقع پر میلانیا بغیر ماسک پہنے نظر آئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

خیال رہے کہ پام بیچ کاونٹی میں سب کا ماسک پہننا لازمی ہے تاہم امریکی خاتون اول نے اس بات کا خیال نہیں کیا۔

امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ڈیموکریٹک اُمیدوار جو بائیڈن کو ری پبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اب تک سبقت حاصل ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا، اوہائیو اور ٹیکساس میں ڈونلڈ ٹرمپ جیت چکے ہیں جبکہ امریکی ریاستوں جارجیا، پینسلوانیا، آئیوا، مشی گن، نارتھ کیرولینا اور وسکونسن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح طور پر برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب سوئنگ اسٹیسٹس میں صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ایریزونا اور منی سوٹا میں برتری حاصل ہے

امریکی نیٹ ورکس کے مطابق ڈیموکریٹ نے ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھی ہے، جوبائیڈن نے 238 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

Facebook Comments