اتوار 19 مئی 2024

مادھوری نے کونسی فلم میں پہلی مرتبہ’مرنے کا سین‘ کیا؟

مادھوری نے کونسی فلم میں پہلی مرتبہ’مرنے کا سین‘ کیا؟
مشہور
بھارتی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی اداکارہ مادھوری ڈکشت نے سوشل میڈیا پر
مداحوں کو بتا دیا کہ اُنہوں نے پہلی مرتبہ کون سی فلم میں مرنے کا سین کیا
تھا۔

معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈانس کی ملکہ
مادھوری ڈکشت نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اداکار انیل کپور کے ساتھ
کھڑی دکھائی دے رہی ہیں ، اس کے علاوہ تصویر پر ایک پرندہ بنا ہوا ہے اور
انگریزی میں پرندہ لکھا ہوا بھی ہے۔

مادھوری ڈکشت کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 31 سال پرانی ہے جو کہ اُن کی فلم ’پرندہ‘ کے ایک سین کے دوران لی گئی تھی۔

انسٹاگرام
پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اُن کی اور انیل
کپور کی فلم ’پرندہ‘ کو ریلیز ہوئے 31 سال مکمل ہوگئے، اس فلم میں اُنہوں
نےایک ’پارو‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ایک سنسنی خیز تجربہ
تھا۔

اداکارہ مادھوری ڈکشت نے لکھا کہ یہ فلم اب تک کی بنائے جانے
والی بالی ووڈ کی سب سے طاقت ور فلم ہے، اس فلم میں انہوں نے پہلی مرتبہ
مرنے کا سین بھی کیا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اُن کی اس فلم سے بہت سی یادیں جڑی ہیں ،فلم کی شاندار کاسٹ اور عملے نے اس فلم کو مزید خاص بنادیا تھا۔

مادھوری ڈکشت نے 23 گھنٹے قبل یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی
تھی جسے اب تک ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی
اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکارہ
کی پوسٹ پر ایک ’ایس کے جتن‘ نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انیل
اور مادھوری کی نانا پاٹیکر کے ساتھ یہ فلم، ایک یادگار فلم ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ فلم 31 سال پہلےبھی اور آج بھی بہترین ہے، اس فلم کے گانے انہیں بہت پسند ہیں۔ ‘

Facebook Comments