پیر 06 مئی 2024

مہوش حیات نےامریکی انتخابات پررائے مانگ لی

مہوش حیات نےامریکی انتخابات پررائے مانگ لی

سُپرپاورامریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات پردنیا بھرکی نظریں ہیں، کیونکہ وہاں کے بدلتے حالات کا اثردیگر ممالک کی سیاست پربھی پڑتا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی امریکی انتخابات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بدامنی کا شکارہوسکتا ہے۔

انسٹا گرام پر امریکی صدارتی امیدواروں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے مہوش نے لکھا ” جب امریکا میں کوئی بات ہوتی ہے تو اس کا اثرپوری دنیا پرپڑتا ہے، دوستوں سے یہ جان کرخوفزدہ ہوں کہ امریکا کے بڑے شہروں میں بدامنی کی توقع کی جارہی ہے”

اداکارہ نے مزید لکھا” یہ کچھ ایسا ہونے کا حقیقی احساس ہے جو پہلے بھی ہوچکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ صرف ہم ہی نہیں جن کی ان دلچسپ انتخابات پراجارہ داری ہے، دیکھتے ہیں وائٹ ہاؤس کی چابی کس کو ملتی ہے”۔

مہوش نے اپنی پوسٹ کے اختتام پرفالوورز سے بھی رائے مانگی کہ آپ کے خیال میں جوبائیڈن اور ٹرمپ میں سے کسے امریکا کا صدر منتخب ہونا چاہیے۔

امريکی صدارتی انتخابات کے ليے پولنگ اکثر رياستوں ميں مکمل کرلی گئی ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاحال يموکريٹک اميدوار جوبائيڈن 238 اليکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 213 اليکٹورل ووٹ کے ساتھ پيچھے ہیں