ھفتہ 27 اپریل 2024

پاکستان پیپلزپارٹی نےبھی سوشل میڈیا پر پارٹی منشور سیاسی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے

پاکستان پیپلزپارٹی نےبھی سوشل میڈیا پر پارٹی منشور سیاسی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے

پاکستان پیپلزپارٹی نےبھی سوشل میڈیا پر پارٹی منشور سیاسی سرگرمیوں کو
اجاگر کرنے کے لیے یوتھ ونگ کے انفارمیشن سکریٹریوں کی ٹیم کو متحرک کرنے
کا فیصلہ کیاہے، بلاول ہاوس میں سندھ صوبے کےتمام اضلاع کے پیپلزپارٹی یوتھ
ونگ کے ضلعی انفارمیشن سکریٹریوں کا اجلاس منعقد ہوا یوتھ ونگ کے ضلعی
سکریٹریوں کو شوشل میڈیا پر متحرک کردار ادا کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی
پیپلزپارٹی یوتھ ونگ سندھ کےصدر جاوید نایاب لغاری ،پیپلزپارٹی سندھ کے
انفارمیشن سکریٹری تیمور مہر،اورڈپٹی سکریٹری انفارمیشن  سیدہ عقربہ فاطمہ
نے تریبتی نشست میں یوتھ انفارمیشن سکریٹریوں کو شوشل میڈیا پر بھرپور فعال
کردار ادا کرنے کے حوالے سے لیکچرز دیے۔ عمرکوٹ ضلع سے اس تربیتی نشست میں
شرکت کرنے والے یوتھ ونگ کے انفارمیشن سکریٹری نندلال مالھی نےنشست سے
 خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ مجھے آج بلاول ہاوس آکر انتہائی خوشی ہورہی
ہےکہ پارٹی نے ہم غریب کارکنوں کو اہمیت دی عزت دی نندلال مالھی کا
کہناتھاکہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں نندلال مالھی نےکہا کہ آج کی
تربیتی نشست سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہےاب ہم مزید بہتراندازمیں
کام کرینگے نندلال مالھی نےکہا کہ ہم جب اپنے علاقے اور عوام کے ایشوز
اٹھاتے ہیں تو ہمارے صوبائی وزیر سید سردار شاہ ،ایم این اے نواب یوسف
تالپور ،صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور انکا فوری نوٹس لیتے ہیں ان مسائل
اور ایشوز کو حل کیا جاتا ہے نندلال مالھی نےکہا کہ آنےوالا وقت پیپلزپارٹی
کا ہے پیپلزپارٹی ہی واحد پارٹی ہے جو عوام کی خدمت کرسکتی ہے ذرائع مطابق
 پیپلزپارٹی سندھ  یوتھ ونگ کے  تمام ضلعی انفارمیشن سکریٹریوں کو بلاول
ہاوس طلب کیا گیا تھا اس شوشل میڈیا ٹیم کو پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کے
خصوصی پیغام کو پارٹی منشور کو پارٹی کی سندھ میں   عوامی منصوبوں کو اجاگر
کرنے عوام کو آگاہی دینے کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیاگیاہے ۔

Facebook Comments