ھفتہ 04 مئی 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے انگلش کھلاڑی جیمز وینس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے انگلش کھلاڑی جیمز وینس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے
جیمز وینس کا پاکستان آمد سے قبل لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے
باعث وہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں اور انہوں نے 10
روز کیلئے قرنطینہ اختیار کر لی ہے، جیمز وینس کی جگہ جو ڈینلی کو ٹیم میں
شامل کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ
بنگلہ دیش ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمود اللہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے
باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے
اپنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر حیرت ہوئی، تصدیق کیلئے 2 بار ٹیسٹ کرایا مگر
وہی نتیجہ سامنے آیا۔ 

محمود اللہ نے کہا کہ دو بار ٹیسٹ کا نتیجہ
مثبت آنے کے بعد اپنے ہی گھر کے ایک کمرے میں قرنطینہ اختیار کر لیا ہے،
میں اپنی بیوی اور بچوں کیلئے فکرمند ہوں جبکہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا
موقع ضائع ہونے پر بھی کافی افسوس ہے کیونکہ وہ کافی مسابقتی ایونٹ ہے اور
پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ایک اچھا موقع ثابت ہوسکتا تھا۔

Facebook Comments