جمعرات 02 مئی 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کا دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کا دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کا دوسرا کورونا وائرس
کا ٹیسٹ بھی ہو گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں قرنطینہ ختم کرتے
ہوئے گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فخر زمان
کا نام دورہ نیوزی لینڈ کیلئے منتخب ہونے والے 35 رکنی قومی سکواڈ میں شامل
تھا تاہم آکلینڈ روانگی سے چند گھنٹے قبل انہیں بخار ہوا اور کورونا وائرس
کی دیگر علامات بھی ظاہر ہوئیں جس کے باعث وہ سکواڈ کے ساتھ روانہ نہیں ہو
سکے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مانہیں آئیسولیٹ کر دیا۔ 

فخر
زمان کا پہلا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا جو منفی آیا اور آج دوسرا ٹیسٹ بھی
کروایا گیا اور اس کے نتائج بھی منفی آئے ہیں جب کہ ان کی حالت بھی کافی
بہتر ہو چکی ہے جس کے باعث پی سی بی میڈیکل بورڈ نے انہیں قرنطینہ ختم کر
کے گھر جانے کی اجازت دیدی ہے۔

Facebook Comments