جمعرات 02 مئی 2024

نیوزی لینڈ میں ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

نیوزی لینڈ میں ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ میں موجود ایک اور پاکستانی کرکٹر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد کورونا کا شکار ہونے والے کرکٹرز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق 54 میں سے کل8 ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے، ان 8 ارکان میں سے 2کو ہسٹارک ( نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے، یہ دونوں ارکان سکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ اسی منزل پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور تمام کھلاڑی کووڈ رولز کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں، حکومت نیوزی لینڈ کے مقررہ قوانین کے تحت جلد از جلد ٹریننگ کا آغاز کرنے کے منتظر ہیں۔

Facebook Comments