جمعہ 26 اپریل 2024

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو معمول کے چیک اپ کیلئے جنرل ہسپتال لایا گیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو معمول کے چیک اپ کیلئے جنرل ہسپتال لایا گیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو معمول کے چیک اپ کیلئے جنرل ہسپتال لایا گیا ۔تفصیلات
کے مطابق شہبازشریف کو معمول کے ٹیسٹوں کے لیے جنرل ہسپتال لایا گیا جہاں
ان کی ای سی جی ، سینے کے ایکسرے اور سی ٹی اے سکین کیا گیا ، چھ رکنی
میڈیکل بورڈ نے خون کے معمول کے ٹیسٹ کروانے کیلئے بھی کہا ، سینٹرل جیل کے
میڈیکل آفیسرنے جنرل ہسپتال انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا تھا ۔یہاں یہ
امرقابل ذکر ہے کہ شہبازشریف متعدد بار احتساب عدالت میں کہہ چکے ہیں کہ ان
کے کمر میں درد ہے اور اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں آج کوٹ لکھپت جیل
سے جنرل ہسپتال لایا گیا ۔

Facebook Comments