جمعہ 26 اپریل 2024

آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹا کا جذباتی پیغام

آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹا کا جذباتی پیغام

بالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے
سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے اختتام پر
جذباتی پیغام جاری کردیا۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ
انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں 4 لڑکیاں سر جھکائے
اور سر پر کیپ لگائے بیٹھی ہیں، ان چاروں کی کیپ پر ’KXIP‘ لکھا ہوا ہےجس
کا مطلب کنگز الیون پنجاب (Kings XI Punjab) ہے جو کہ آئی پی ایل میں
پریتی زنٹا کی ٹیم ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ
آئی پی ایل اور دبئی کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے، جس مقصد کے ساتھ ہم
آئے تھے وہ تو پورا نہیں ہوا لیکن ہم ایک مرتبہ پھر بڑے، بہتر اور مضبوط
ہو کر واپس آئیں گے۔

اداکارہ نے لکھا کہ بہت سارے سنسنی خیز، دل کو
دہلا دینے والے اور اچھے، برے لیکن یادگار لمحات کے ساتھ واپسی ہورہی ہے۔
میں kxipofficial یعنی کنگز الیون پنجاب کے تمام مداحوں کو شکریہ ادا کرنا
چاہتی ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑےہوئے اور ہمارے اچھے اور برے میں ساتھ دیا۔

آخر میں پریتی زنٹا نے ہیش ٹیگ کے ساتھ مزید لکھا کہ’ گڈ بائے، آئی پی ایل 2020، ڈریم 11 آئی پی ایل اور ہمارا پنجاب‘ وغیرہ۔

اداکارہ
نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک روز قبل شیئر کی تھی جسے اب تک
ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ پریتی زنٹا نے اپنی
پوسٹ پر کمنٹس کا سلسلہ بند کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی
پی ایل ) میںایک ٹیم’کنگز الیون پنجاب‘ بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی ہے،
اس کے علاوہ آئی پی ایل میں ایک ٹیم بالی ووڈ کے کنگ شاہ خان کی بھی ہے،
اُن کی ٹیم کا نام ’کولکتہ نائٹ رائڈرز ‘ ہے۔

Facebook Comments