بدہ 08 مئی 2024

امریکی ریپر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

امریکی ریپر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

 28 سالہ میلون نوبل عرف ایم او 3 کو گزشتہ رات کلیئر ڈین ڈرائیو پر
واقع انٹراسٹیٹ 35 پر سیاہ رنگ کی گاڑی میں موجود مشتبہ شخص نے فائرنگ کرکے
قتل کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے مشتبہ سیاہ فام مسلح شخص امریکی ریپر کا پیچھا کر رہا تھا۔

پولیس
کا کہنا ہے کہ امریکی ریپر ایم او 3 نے اسلحے سے لیس شخص کو مشکوک انداز
میں اپنی جانب بڑھتے دیکھا تو ہائی وے کی جانب بھاگنا شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایم او 3 کا پیچھا کرتے متعدد گولیاں چلائیں جس سے ریپیر شدید زخمی ہو گئے۔

ایم او 3 کو جائے وقوعہ سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 28 برس کی عمر میں چل بسے۔

Facebook Comments