جمعہ 26 اپریل 2024

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی پر ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے
دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے
کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران 22
اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی میں کمی اشیاء خورونوش کی قیمتوں
میں کمی کے باعث ہوئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 4.06 روپے فی کلو کمی ہوئی۔

Facebook Comments