ھفتہ 27 اپریل 2024

“میں صدر رہتا ہوں یا نہیں یہ وقت ہی بتائے گا” الیکشن میں ہار کے بعد ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آگیا

“میں صدر رہتا ہوں یا نہیں یہ وقت ہی بتائے گا” الیکشن میں ہار کے بعد ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آگیا

واشنگٹن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ڈیمو کریٹ امیدوار جو بائیڈن سے شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہی بتائے گا کہ مستقبل میں وہ امریکہ کا صدر رہتے ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ماحول کشیدہ ہورہا ہے،ادھر صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے 306 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کرلیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے 232 ووٹ ہیں۔اے ایف پی کے مطابق جمعے کو صدر ٹرمپ نے روز گارڈن میں کورونا وائرس ویکسین کی منظوری کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاو?ن نافذ نہیں کریں گے۔

Facebook Comments