جمعہ 26 اپریل 2024

ماسک کی وجہ سے چشمے پر دھند یا آنکھوں کی جلن سے پریشان ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے

ماسک کی وجہ سے چشمے پر دھند یا آنکھوں کی جلن سے پریشان ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے

ماسک کا استعمال چشمہ لگانے والے لوگوں کے لیے کافی پریشانی کا باعث بنتا
ہے کیونکہ ماسک کے ساتھ چشمہ لگانے سے شیشوں پر دھند آجاتی ہے۔ماسک کی وجہ
سے چشمے پر دھند آنے کے باعث ہمیں دیکھنے میں دشواری کا سامنا ہو تا ہے اور
بار بار چشمہ بھی صاف کرنا پڑتا ہے۔یا پھر ماسک لگے ہونے کی وجہ سے خارج
ہونیوالی گرم سانس آنکھوں میں پڑنے سے جلن ہوتی ہے ۔

اب حال ہی میں ایک امریکی ڈاکٹر نے ان مسائل کا حل بتا کر لوگوں کی زندگیاں آسان کر دی ہیں۔

امریکی
ڈاکٹر ڈینیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے
ماسک کے ساتھ چشمہ لگانے پر دھند آنے کے مسئلے کا حل بتایا ہے۔

ڈاکٹر
ڈینیل نے بتایا کہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ماسک لگانے کے
بعد آپ کو اپنی ناک پر ماسک کے اوپر ایک چوٹ پٹی (سنی پلاسٹ) اچھی طرح
لگانا ہو گا۔

اس کے بعد آپ ماسک کے ساتھ چشمہ لگائیں گے تو اس پر دھند نہیں پڑے گی کیونکہ چوٹ پٹی لگانے سے ماسک بالکل پیک ہو جائے گا۔

Facebook Comments