ھفتہ 27 اپریل 2024

نواز شریف اور زرداری کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو کا رابطہ

نواز شریف اور زرداری کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو کا رابطہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی
نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی مذمت
کی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری
اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

جیو نیوز کے
مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے بلاول کاکہنا تھاکہ دھاندلی کے
باوجود اپوزیشن جماعتوں نے زیادہ ووٹ لیے، حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا
تحریک انصاف کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔اس موقع پرمریم نواز کاکہنا تھاکہ
گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کےبیانیےکے ساتھ کھڑے ہیں۔اعلامیے کے مطابق
دونوں رہنماو¿ں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیاہے۔

Facebook Comments