جمعہ 26 اپریل 2024

ن لیگ نے شہبازشریف اورحمزہ کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کرادی

ن لیگ نے شہبازشریف اورحمزہ کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کرادی
بیگم شمیم اختر کا انتقال

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی جانب سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہبازشریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع کرا دی۔

دھرتی نیوزکے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پررہائی کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ،ن لیگ کے رہنماعطا اللہ تارڑ نے درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی،درخواست میں کہاگیاہے کہ شہبازشریف کووالدہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے رہاکیاجائے، درخواست میں 2 ہفتے کیلئے پیرول پررہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف اور شہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئی ہیں،ان کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی ، نوازشریف عدالتوں سے اشتہاری اوربیرون ملک مقیم ہیں،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز اور داماد عمران بھی اشتہاری قراردیئے جا چکے ہیں،شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے جیل میں بند ہیں۔

Facebook Comments