منگل 07 مئی 2024

مردانہ طاقت کا راز کونسی غذا میں پوشیدہ؟ ماہر خوراک نے مردوں کو بہترین مشورہ دے دیا

مردانہ طاقت کا راز کونسی غذا میں پوشیدہ؟ ماہر خوراک نے مردوں کو بہترین مشورہ دے دیا

نیویارک(دھرتی نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عرصہ ایک
ساتھ رہنے کے بعد میاں بیوی کے تعلق میں ایک یکسانیت سی آ جاتی ہے اور
بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ ان میں پہلے سے محبت اور اپنائیت نہیں رہی تاہم ایک
ماہر کا کہنا ہے کہ یہ صرف یکسانیت اور جنسی تحریک کے فقدان کے سبب ہوتا
ہے۔ کرسٹین ڈی لوزیئر نامی اس ماہر نے کچھ ایسی غذائی اشیاءبتائی ہیں اور
دعویٰ کیا ہے کہ ان اشیاءکی بدولت آپ کو اپنے شریک حیات سے دوبارہ محبت ہو
جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق کرسٹین نے ان اشیاءکو ’جنسی ڈائٹ‘ کا نام
دیا ہے جس میں سرفہرست پالک اور دیگر پتوں والی سبزیوں کو رکھا گیا ہے۔
کرسٹین کا کہنا ہے کہ سبزپتوں والی سبزیاں مردوخواتین میں جنسی تحریک کے
اضافے کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ جنسی تحریک کے خاتمے کی بڑی وجہ ذہنی دباﺅ
ہوتا ہے اور ان سبزیوں میں پائے جانے والے اجزا جنسی خواہش کو متاثر کرنے
والے ہارمونز ’کورٹیسول‘ وغیرہ کے توازن کو برقرار رکھنے کا کام کرتے ہیں۔

کرسٹین
کا کہنا تھا کہ ان سبزیوں کے بعد اومیگا تھری کی حاملہ خوراک جنسی صحت کے
لیے ناگزیر ہے۔ اومیگا 3فیٹی ایسڈز آئلی فش، خشک میوہ جات اور بیجوں میں
پائے جاتے ہیں جو مردوخواتین کی جنسی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے
ہیں۔ ان میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ بلڈپریشر کو
بھی کم رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں ہماری جنسی صحت کے لیے بہت
فائدہ مند ہوتی ہیں۔ کرسٹین کا کہنا تھا کہ ’یوں تو تمام خشک میوہ جات جنسی
صحت کے لیے فائدہ مند ہیں لیکن اخروٹ اس حوالے سے بہت زیادہ مفید ثابت
ہوتے ہیں۔ ان میں ’امائنو ایسڈ ایل ارجینین‘ پایا جاتا ہے جو خون کے بہاﺅ
میں اضافہ کرتا ہے اور خون کے بہاﺅ میں اضافہ جنسی تسکین کے لیے از حد ضرور
ہے۔ اس کے علاوہ ان میں بھی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہے جو خون کی
وریدوں کے سٹرکچر کی حفاظت کرتی ہیں اور دوران خون بہتر رہتا ہے۔ اس کے
علاوہ آلو، وٹامن ڈی کی حامل اشیا، ادرک، زعفران اور کھجوریں ایسی اشیاءہیں
جو جنسی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔ کرسٹین کا کہنا تھا کہ ہفتے
میں ایک روز فاقہ کرنا(روزہ رکھنا) بھی جنسی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند
ثابت ہوتا ہے۔

Facebook Comments