ھفتہ 27 اپریل 2024

قومی ائیر لائن سے کتنے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟ وفاقی وزیر غلام سرور نے اعلان کر دیا

قومی ائیر لائن سے کتنے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟ وفاقی وزیر غلام سرور نے اعلان کر دیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز آن لائن ڈیسک) قومی ائیرلائن میں سیاسی بنیادوں پر زائد از ضرورت سٹاف بھرتی کیا گیا۔

7ہزار ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرناہے،سیاسی بنیادوں پر غیرضروری سٹاف بھرتی،جن لوگوں کو نکال رہے ہیں انکو مطمئن کرینگے، یہ بات وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں سات ہزار لوگوں کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس 14 ہزار ملازمین ہیں، جن لوگوں کو نکال رہے ہیں ان کو مطمئن کریں گے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے حوالے سے عدالت کا حکم ہے ،جلد تعیناتی کر دیں گے،چھ سو امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جس میں سے 18 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاگیا لیکن وہ مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اترے۔

 غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے حوالے سے جو ابتدائی رپورٹ پارلیمنٹ میں دی اس پر قائم ہوں۔جو کہتا ہے رپورٹ غلط ہے اور جس نے یہ رپورٹ بھیجی ان کے خلاف ایکشن ہوناچاہیے۔

Facebook Comments