جمعرات 02 مئی 2024

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کہاں ادا کی جائیگی؟ مقام سامنے آ گیا

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کہاں ادا کی جائیگی؟ مقام سامنے آ گیا
فوٹو : رائٹرز

لندن(دھرتی نیوز ڈیسک) شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔

دھرتی نیوز کے مطابق نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان روانہ کی جائےگی جب کہ ان کی تدفین جاتی امراءمیں ہوگی۔

ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افرادکی فہرست فراہم کرے گا۔

 خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ ہفتے لندن میں انتقال کرگئیں۔

بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔

Facebook Comments