پیر 29 اپریل 2024

فیشن پاکستان ویک اگلےسال تک کیلئےملتوی

فیشن پاکستان ویک اگلےسال تک کیلئےملتوی

کورونا وائرس(دھرتی نیوز) کی وبا کے پیش نظر فیشن پاکستان ویک اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہرکے باعث بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر فیشن پاکستان
ویک اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے جو اگلے ماہ ہونا تھا تاہم اب
انتظامیہ کی جانب سے فیشن ویک کو 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

فیشن ویک کے انسٹا اکاؤنٹ پرانتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم امید
کرتے ہیں کہ اگلے سال آپ سے ملاقات ہوگی۔ گھرپررہیئے اورمحفوظ رہیئے۔

دھرتی نیوز کے مطابق انتظامیہ نے موسم بہاراورموسم گرما میں ہونے والے پاکستان فیشن ویک کوبھی کورونا وبا کے پیش نظرملتوی کردیا تھا۔

Facebook Comments