پیر 29 اپریل 2024

کورونا میں مبتلا ماہرہ کا مداحوں کے لیے خصوصی پیغام

کورونا میں مبتلا ماہرہ کا مداحوں کے لیے خصوصی پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

کچھ روز قبل عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی سپر اسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنی 36 ویں سالگرہ پر مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔

فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں کے  لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر  کی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میں کوشش کروں گی کہ اس دوران سالگرہ پر موصول تمام محبت بھرے پیغامات، ای میلز ، اور ویڈیو کا جواب دے سکوں‘۔

اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ ’ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور میں صحتیاب ہورہی ہوں، یہ آپ سب کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے‘۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس دوران آپ سب کا پیار محسوس کیا میں بھی آپ سب سے بہت بہت پیار کرتی ہوں‘۔

 واضح رہے کہ ماہرہ خان نے چند روز قبل اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا تھا۔

Facebook Comments