بدہ 08 مئی 2024

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی بڑی خوشخبری آ گئی

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی بڑی خوشخبری آ گئی

لاہور (دھرتی نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 28پیسے سستا ہو گیاہے جس کے بعد اب ڈالر 159 روپے 28 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 15  پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز تیزی دیکھنے میں آ ئی ہے ، 100 انڈیکس گزشتہ روز 40 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم آج صبح کاروبار شروع ہو نے کے بعد کچھ دیر کے اندر اس میں 547 پوائنٹس اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 925 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Facebook Comments