جمعہ 26 اپریل 2024

ملکی ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ

ملکی ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ

ماہ نومبر میں ملکی ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق 20 نومبر تک مرکزی بینک کے زخائر میں 48.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیت بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہمرکزی بینک کے زخائر 13 ارب 41 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ڈالر موجود ہیں جبکہ ملکی مجموعی زخائر 20 ارب 55 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 55 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے50کروڑ ڈالرز کے لون کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر19ارب90کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے ذخائر55 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 74 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر46لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 16کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

گزشتہ ہفتے امریکا سے قرض کی مد میں اسٹیٹ بینک کو 50کروڑ ڈالرز موصول ہوئے تھے۔

Facebook Comments