جمعہ 26 اپریل 2024

ترکی اور قطر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نیا مالیاتی معاہدہ کیا ہے

ترکی اور قطر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نیا مالیاتی معاہدہ کیا ہے

استنبول (دھرتی نیوز) ترکی اور قطر نے باہمی
تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نیا مالیاتی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت قطر
نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کے10 فی صد حصص خرید لیے ہیں۔

العربیہ
کے مطابق ترکی کے خودمختار دولت فنڈ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے قطری
انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت
یہ ادارہ استنبول اسٹاک ایکسچینج کا 10 فی صد شیئرز خریدے گا۔دولت فنڈ نے
بتایا کہ معاہدے کو مکمل کرنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں اس کا حصہ 80.6
فیصد ہوجائے گا۔

دھرتی نیوز کے مطابق مزید برآں ترک اخبار نے بتایا ترک حکومت قطر سے مالی
مدد وصول کرتی ہے جن میں سے کچھ کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور کچھ ظاہر کی جاتی
ہے۔ دونوں ملکوں کا شام ، لیبیا اور آذربائیجان کے تنازعات کے حوالےسے
تقریبا موقف ایک ہے اور اس حوالے قطر کی ترکی کو خفیہ اور اعلانیہ حمایت
حاصل ہے۔

ترکی کے سرکاری ‘ٹی آر ٹی چینل’ نے بتایا کہ 70 ماہ میں قطری امیر الشیخ
تمیم اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی یہ 18ویں ملاقات ہے جو کہ دو ملکوں
کے رہنماﺅں کی ملاقاتوں کا ایک ریکارڈ ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق ترکی کی حکمراں جماعت ‘آق’ موجودہ اقتصادی بحران کے نتیجے میں قطر کے
ساتھ گیس کی ڈٰیل کے حوالے سے مایوس ہے تاہم دوسری طرف ترکی قطر کے ساتھ
دیگر شعبوں میں کیے معاہدوں پرعمل درآمد کا پابند ہوگا۔دونوں ممالک کے مابین مزید تعلق اور ہم آہنگی کے تناظر میں خاص طور پر
متعدد سیکیورٹی اور فوجی معاہدوں کے حالیہ اختتام کے بعد قطر کے امیر شیخ
تمیم بن حمد ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ قطری ترکی کی سپریم
اسٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے لیے حال ہی میں انقرہ پہنچے۔

Facebook Comments