ھفتہ 27 اپریل 2024

وزیراعظم نے والدین کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس لانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے والدین کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس لانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے والدین کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بنانے کی منظوری دے دی۔

دھرتی نیوزکی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، فروغ نسیم نے وزیراعظم کو والدین کے تحفظ پر قانون کی تجویز پر بریفنگ دی۔

وزیر قانون نے والدین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تین تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں جس کے بعد وزیراعظم نے والدین کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بنانے کی منظوری دے دی۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی زیر ملکیت گھروں میں رہنے والے والدین کے لیے قانون بنایا جائے، قانون بنایا جائے اولاد والدین کو گھروں سے بے دخل نہ کرسکیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، گھر کے مالک والدین کو شادی کے بعد اولاد کو الگ کرنے کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کو بیٹا بہو کو 10 دن میں گھر سے الگ کرنے کا حق دیا جائے، والدین کی رقم سے تعمیر اولاد کی ملکیت گھر میں والدین کو رہنے کا حق دیا جائے۔

Facebook Comments