جمعہ 26 اپریل 2024

زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر معروف امریکی مصنف کا قول شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیئے

زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر معروف امریکی مصنف کا قول شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیئے

بالی ووڈ(دھرتی نیوز)  کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر معروف امریکی مصنف
اور اسکالر الیگزینڈر ہیملٹن کا قول شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیئے۔سابقہ بالی ووڈ اداکارہ کے اس معنی خیز ٹوئٹ کو پسند کرتے ہوئے ٹوئٹر
صارفین جواب میں اُن کے لیے حمایتی پیغامات جاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح
رہے کہ دو روز قبل ہی زائرہ وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر
موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کرکے حجاب پہنے ایک
لڑکی کی تصویر لگائی ہے۔یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر
فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، زائرہ وسیم نے 2015ء میں اداکار عامر خان
کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

دھرتی نیوز کے مطابق زائرہ وسیم نے اب انسٹاگرام پروفائل پکچر میں ایک کارٹون لڑکی کی تصویر
لگائی ہے جس نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ اُس لڑکی کا چہرہ بھی نظر نہیں آ
رہا ہے۔اب زائرہ وسیم نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں معروف امریکی مصنف اور اسکالر الیگزینڈر ہیملٹن کا مقبول ترین قول شیئر کیا ہے۔

Facebook Comments