جمعہ 26 اپریل 2024

وفاقی کابینہ اجلاس:ائرسیال کے لائنس کی تجدیدکی منظوری دی جائیگی

وفاقی کابینہ اجلاس:ائرسیال کے لائنس کی تجدیدکی منظوری دی جائیگی
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج یکم دسمبر بروز منگل ہوگا، جس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج یکم دسمبر بروز منگل طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کابینہ اجلاس میں فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں کابینہ کو گنے کی کرشنگ ، چینی اور آٹا کی قیمتوں سمیت مہنگائی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت 3 ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے پر بھی اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا جائیگا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ائر سیال کے لائنس کی تجدید کی منظوری دے گی، جب کہ پاکستان نیوی اینجینیرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں معاہدہ کی منظوری بھی دی جائے گی۔
کابینہ پوسٹل لائف انشورنا کارپوریشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری، جب کہ ایف نائن پارک نیشنل کالج آف آرٹ کیمپس کے قیام کیلئے میٹرو کلب بلڈنگ مختص کی جائے گی۔ قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ڈیپوٹیشن میں مزید توسیع اور ڈرگ پرائسنگ پالیسی، فریکئیونسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری اور ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں شہداء فاونڈیشن اور حکومت کے درمیان رٹ پیٹیشن کے تحت عدالتی حکم کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو آزاد کشمیر کی سرکاری اراضی کے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی۔
آج ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 نومبر کے فیصلوں میں توثیق کی منظوری دی جائیگی۔ کابینہ نجکاری کمیٹی کے 16 نومبر کے فیصلے اور ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی

Facebook Comments