جمعہ 26 اپریل 2024

سوشل میڈیا پر مہنگی چیزوں کا دکھاوا کرنیوالی خاتون کے گھر ڈاکا

سوشل میڈیا پر مہنگی چیزوں کا دکھاوا کرنیوالی خاتون کے گھر ڈاکا

سوشل میڈیا پر اکثر لوگ مہنگی برانڈز کی چیزیں اور مہنگے لائف اسٹائل کا دکھاوا کر کے صارفین کی توجہ مبذول حاصل کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ دکھاوا مہنگا بھی پڑجاتا ہے۔

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بھی ایسا کرنا مہنگا پڑ گیا اور ڈاکوؤں نے ان کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کا صفایا کر دیا۔

ہانگ کانگ کی نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہنگی مہنگی برانڈز کی چیزیں مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔

حال ہی میں ان کے گھر میں 3 ڈاکو گھس آئے جنہوں نے ان کا تقریباً 50 لاکھ ڈالرز کا قیمتی سامان چرایا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بتایا کہ وہ اپنے 6 ماہ کے بیٹے کے ساتھ ایک لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پزیر ہیں، گزشتہ دنوں رات میں 3 ڈاکو ان کے اپارٹمنٹ میں گھس آئے اور تیز دھار آلے کے زور پر یرغمال بنا کر ان کے 6 ماہ کے بیٹے، کام والی اور انہیں رسی سے باندھ دیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ایک ڈاکو نے ان پرتشدد بھی کیا اور پیسوں کے بارے میں پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پیسے گھر میں نہیں رکھتی۔

بعدازاں ڈاکوؤں نے ایک سوٹ کیس میں تمام قیمتی سامان ڈالا جس کی مالیت تقریباً 50 لاکھ ڈالرز تھی اور لے کر فرار ہوگئے۔

Facebook Comments