جمعرات 02 مئی 2024

3 ارب 60 کروڑ روپے کمانے والے کتے کے چرچے

3 ارب 60 کروڑ روپے کمانے والے کتے کے چرچے

ماہرین نے انٹرنیٹ پر کمانے والے جانوروں کی ایک فہرست جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطقبق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورتی کی بنا پر 3 ارب 60 کروڑ روپے کمانے والا کتے کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر کمائی کرنے والے جانوروں کے اپنے انسٹاگرام پر اکاﺅنٹس ہیں جہاں انہیں کروڑوں لوگ فالو کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان جانوروں کے مالکان سے رابطہ کرتی ہیں اور اپنی مصنوعات کی تشہیری پوسٹس کرواتی ہیں۔

اس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو 1کروڑ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے اور اس کا مالک ایک تشہیری پوسٹ کے 45ہزار ڈالر (تقریباً 74لاکھ 15لاکھ روپے) لیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمانے والا  ’جف پوم‘ ہے جو ایک ننھا سا کتا ہے۔

Facebook Comments