ھفتہ 27 اپریل 2024

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

کراچی (دھرتی نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 58 پیسے مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد یہ 160 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 41 ہزار 665 پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آ ئی اور انڈیکس 291 پوائنٹس چڑھ گیا اور 41 ہزار 956 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ، اس وقت 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 41 ہزار 713 پوائنٹس پر ہے ۔

Facebook Comments