ھفتہ 27 اپریل 2024

کلکتہ نائٹ رائڈرز کے بعد شاہ رخ خان نے ایک اور کرکٹ ٹیم خرید لی

کلکتہ نائٹ رائڈرز کے بعد شاہ رخ خان نے ایک اور کرکٹ ٹیم خرید لی
فوٹو : رائٹرز

نیویارک(دھرتی نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آئی پی ایل کی ٹیم ’کلکتہ نائٹ رائیڈرز‘ کے مالک ہیں اور اب انہوں نے امریکی کرکٹ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق شاہ رخ خان نے لاس اینجلس فرنچائز خرید لی ہے اور اس کا نام تبدیل کرکے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی مناسبت سے ’ایل اے نائٹ رائیڈرز‘ رکھ دیا ہے۔

ایل اے نائٹ رائیڈرز جلد امریکہ میں ہونے والی کرکٹ لیگ میں حصہ لے گی۔ 

رپورٹ کے مطابق اس امریکی کرکٹ لیگ میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں نیویارک، سین فرانسسکو، واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، ڈیلیس اور لاس اینجلس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”کئی سال بعد اب ہم نائٹ رائیڈرز برانڈ کو بین الاقوامی سطح پر پھیلانے جا رہے ہیں۔

ہم امریکہ میں ٹی 20کرکٹ کے پوٹینشل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ۔ میرے خیال میں میجر لیگ کرکٹ منصوبہ بندی کے مطابق ہو گی۔

ہم آئندہ سالوں میں اپنی شراکت داری کو کامیابی میں بدلنے کے لیے پرامید ہیں۔“

Facebook Comments