جمعہ 26 اپریل 2024

سوشل میڈیا استعمال کرنیوالیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

سوشل میڈیا استعمال کرنیوالیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

صارفین کو ہیکرز یا ہیکنگ سے بچانے کیلئے نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا ہیکرز اور سائبر کرمنلز کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت صارفین کوئی بھی دلچسپ یا پراسرا لنک پر کلک کرتے وقت محتاط رہیں۔

نئے ہدایت نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہیکرز فیس بک پر مشتبہ سرگرمی سے ڈرا کر بھی لنک پر کلک کروا سکتے ہیں۔ صارفین اپنے اپنے ان بکس استعمال کرتے ہوئے خاص احتیاط کریں، کیوں کہ جی میل یا گوگل جیسی کمپنیوں سے ملتے جلتے ای میل ایڈریس سے بھی میل آسکتی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ایڈوائرزی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ کو ایسے پیغام بھی مل سکتے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ “کسی اور نے آپ کے اکاؤنٹ سے لاگ ان کی کوشش کی” ۔ سائبر کرائم کا نشانہ بننے کی صورت میں فوراً 9911 پر اطلاع دیں

Facebook Comments