جمعہ 26 اپریل 2024

اقوام متحدہ نےبھنگ اور گانجےکو منشیات فہرست سےباہرکردیا

اقوام متحدہ نےبھنگ اور گانجےکو منشیات فہرست سےباہرکردیا

اقوام متحدہ میں انسداد منشیات سے متعلق ادارے نےبھنگ اور گانجے کو زیادہ سخت کنٹرول والی منشیات کی فہرست سے باہر کردیا۔

اقوام متحدہ میں نارکوٹیک ڈرگس کے ارکان کی اکثریت نے1961 کے شیڈول چہارم سے اسے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔اس کےحق میں 27 ممالک نےووٹ دیا اور 25 ارکان نےاس کی مخالفت کی جبکہ ایک ملک نے ووٹ میں حصہ نہیں لیا۔

ابھی تک گانجا اور بھنگ ہیروئین اور افیون جیسی سخت اور خطرناک قسم کی منشیات کی فہرست میں شامل تھیں تاہم عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھنگ کے طبی استعمال پر تحقیق کو آسان بنانے کی سفارش کی تھی اور اسی پس منظر میں اس پر ووٹنگ کرائی گئی۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ بھنگ پر کنٹرول کو آسان کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طبی طور پر استعمال کے اس کے فوائد پر تحقیق کو آسان بنایا جاسکے جبکہ پہلے گانجے اور بھنگ کو بھی ہیروئین اور افیون جیسی خطرناک منشیات کے زمرے میں شامل کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے کمیشن نے بھنگ اور گانجے کو ہیروئین اور افیون جیسی خطرناک منشیات کی فہرست سے الگ کردیا ہے تاہم ابھی بھی قانونی طور پر اسے جائز نہیں ٹھہرایا گیا ہے

Facebook Comments