جمعہ 26 اپریل 2024

پیٹ پر تربوز باندھ کر حاملہ ہونے کا ڈرامہ کرنے والی خاتون پکڑی گئی، پولیس نے دیکھا تو تربوز میں کیا چھپا رکھا تھا؟ تصور بھی نہ کرسکتے تھے

پیٹ پر تربوز باندھ کر حاملہ ہونے کا ڈرامہ کرنے والی خاتون پکڑی گئی، پولیس نے دیکھا تو تربوز میں کیا چھپا رکھا تھا؟ تصور بھی نہ کرسکتے تھے
فوٹو : رائٹرز

برازیلیا(دھرتی نیوز) برازیل میں ایک خاتون پیٹ پر تربوز باندھ کر حاملہ ہونے کا ڈرامہ کرتے پکڑی گئی اور جب پولیس آفیسرز نے اس کے پیٹ پر بندھے تربوز کو توڑ کر دیکھا تو اندر سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅلو سے بس میں سوار ہوئی، جو ریو ڈی جنیرو جا رہی تھی۔ تاہم مخبری ملنے پر پولیس بس میں آ گئی اور ساﺅپاﺅلو میں ہی اس خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون کوکین سمگل کرکے ریوڈی جنیرو لیجا رہی ہے۔

جب پولیس آفیسرز نے اس خاتون کے پیٹ پر بندھا ہوا تربوز توڑ کر دیکھا تو اس میں سے 2کلوگرام کے لگ بھگ کوکین برآمد ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون ایک سمگلر گروہ کے لیے یہ کام کر رہی تھی اور اسے اتنی بھاری مقدار میں کوکین سمگل کرنے کے عوض صرف 500برازیلین رئیلز (تقریباً 15ہزار روپے)دیئے گئے تھے۔

Facebook Comments