ھفتہ 27 اپریل 2024

شارخ خان نے آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ کے بعد ایک اور ٹیم خرید لی

شارخ خان نے آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ کے بعد ایک اور ٹیم خرید لی
فوٹو : رائٹرز

ممبئی (دھرتی نیوز ڈیسک)آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ کے بعد بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی ہے ۔

”ممبئی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ نائٹ رائیڈرزاور ٹرینباگو نائٹ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رخ نے لاس اینجلس کی فرنچائز خرید لی ہے اور انہوں نے اس کا نام لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز رکھا ہے۔

اس نئی کرکٹ لیگ کو امریکا میں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیگ میں 6 ٹیمیں سین فرانسیکو، واشنگٹن ڈی سی، شیکاگو، ڈلا، نیویارک اور لاس اینجلس شریک ہوں گی۔

 ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ کچھ وقت سے وہ نائٹ رائیڈرزفرنچائز کو عالمی سطح پر بڑھانے کا موقع تلاش کر رہے تھے اسی کوشش میں وہ امریکا میں شروع ہونے والی ٹی20 لیگ کے منعقدین کے رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں پر کوئی بڑی کرکٹ لیگ ہوگی وہاں وہ سرمایہ کاری کرنے کے مواقع تلاش کریں گے۔ 

Facebook Comments