ھفتہ 27 اپریل 2024

وزیر صحت پنجاب نے سردیوں میں کورونا بڑھنے کی وجوہات بتا دیں

وزیر صحت پنجاب نے سردیوں میں کورونا بڑھنے کی وجوہات بتا دیں

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سردی میں قوت مدافعت کم اور اسموگ بڑھنے سے کورونا پھیل رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 429کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 41 مریض جاں بحق ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے 60 فیصد کیس لاہور میں ہوتے ہیں، کسی کو علامات ہوں تو 1122 پر رپورٹ کریں، قریبی اسپتال میں مفت علاج ہو گا، میو اسپتال اور ایکسپو سنٹر میں بھی مفت ٹیسٹ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 2200 وینٹی لیٹر موجود ہیں، کورونا مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، 63 بڑے اور 3300 مائیکرو لاک ڈاون جاری ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خدا کے لیے قوم کو صحت مند رہنے دے، مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Facebook Comments