جمعہ 26 اپریل 2024

فواد چوہدری کا حکومت اور اپوزیشن کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنے کا مشورہ

فواد چوہدری کا حکومت اور اپوزیشن کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنے کا مشورہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکومت اور اپوزیشن کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنے کی تجویز دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو سیاسی طور پر کوئی بڑا خطرہ نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ عدم استحکام میں بڑے فیصلے نہیں ہوسکتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑے فیصلو ں کی ضرورت ہے، اس لیے رولز آف گیم طے کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments