جمعہ 26 اپریل 2024

ن لیگی رکن راحیلہ خادم نے استعفیٰ جمع کروا دیا

ن لیگی رکن راحیلہ خادم نے استعفیٰ جمع کروا دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک اور رکن نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک جاری ہے،پنجاب اسمبلی کی رکن راحیلہ خادم حسین نے اپنا استعفیٰ جمع کرایا ہے۔

راحیلہ خادم حسین نے استعفیٰ نواز شریف اور شہباز شریف کےنام جمع کروایا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت کے فیصلے پر اپنا استعفیٰ پارٹی کوجمع کرایا ہے، پارٹی قیادت اپنی مرضی کے مطابق میرا استعفیٰ اسمبلی میں جمع کرا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے تمام ارکان کو اپنے استعفے 31 دسمبر تک اپنی پارٹی قیادت کو جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پارٹی اراکین کی جانب سے استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments