ھفتہ 27 اپریل 2024

مولانا فضل الرحمان نے بلاول اور مریم کو گھر بلالیا

مولانا فضل الرحمان نے بلاول اور مریم کو گھر بلالیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹوزرداری اور مریم نواز کو اپنے گھر بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق اپنے گھر بلایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کچھ دیر بعد مولانا سے ملنے پہنچیں گے جب کہ ملاقات میں مشترکہ استعفوں کے طریقہ کار اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے حوالے مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 13 دسمبر لاہورکے جلسے کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

Facebook Comments