جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتا، مشرفی مرتضیٰ نے حیران کن بیان دیدیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتا، مشرفی مرتضیٰ نے حیران کن بیان دیدیا

ڈھاکہ (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتا۔ 

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ 30 دسمبر کو پارلیمینٹ الیکشن میں حکمران جماعت عوامی لیگ کی نشست سے امیدوار ہیں۔ 37سالہ فاسٹ باؤلر نے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے کہوں گا، جہاں ماضی کے کرکٹر اور کپتان عمران خان آج موجود ہیں، وہاں پہنچنے کا لوگ خواب دیکھتے ہیں،البتہ میری خواہش ہے کہ میں کھیلوں کیلئے کچھ کروں۔

مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ چونکہ میں ایک کھلاڑی ہوں، اس لئے میں یہاں تک محدود رہوں گا البتہ اپنے علاقے ناریل کیلئے اچھا کام کرنا جاہتا ہوں، میں ناریل میں ہسپتالوں کیلئے ایمبولینس دینے کیساتھ کاشتکاروں کو چاول کے بیچ دے چکا ہوں مگر اس سے بھی بڑھ کر بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ 36 ٹیسٹ میں 78 اور 54 ٹی 20 میں 42 وکٹیں حاصل کرنے والے مشرفی مرتضیٰ دونوں فارمیٹ سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں لیکن وہ ون ڈے کرکٹ کیساتھ بدستور منسلک ہیں اور ٹیم کے کپتان بھی ہیں جن کی خواہش ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ءمیں بنگلہ دیش کی قیادت کریں۔ 

Facebook Comments