ھفتہ 27 اپریل 2024

”ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل روہت شرما کو ٹیم کا کپتان بناؤ“ ویرات کوہلی کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

”ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل روہت شرما کو ٹیم کا کپتان بناؤ“ ویرات کوہلی کیلئے پریشان کن خبر آ گئی
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کپتان بنانے کی بحث میں تیزی آ گئی ہے اور حالیہ بھارتی لیگ میں اپنی ٹیم کو فاتح بنانے والے روہت شرما کے حق میں اب ملک بھر سے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر پرتھیو پٹیل کا ماننا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارتی ٹی 20 ٹیم روہت شرما کے حوالے کردی جائے۔

حال ہی میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے پرتھیو پٹیل نے کہا کہ ایک فارمیٹ کی کپتانی روہت شرما کو دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر روہت شرما کھیلنے کے قابل ہیں تو اب وقت آ گیا ہے کہ مختصر ترین طرز کی کرکٹ ٹیم کا کپتان اسے بنادیا جائے۔

سابق بھارتی وکٹ کیپر نے کہا کہ اگلا ٹی 20 ورلڈکپ آئندہ برس ہونا ہے اور روہت شرما نے بھارتی لیگ کے ذریعے ہمیں ٹیم بنانے، ٹورنامنٹ جیتنے کا طریقہ سمجھادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک فارمیٹ کی کپتانی روہت شرما کے حوالے کرنے سے ویرات کوہلی پر دباﺅ بھی کم ہوجائے گا۔

پرتھیو پٹیل نے کپتانی ویرات کی جگہ کسی اور کو دینے کی بحث کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بات اس لئے ہورہی ہے کیونکہ بھارت کے پاس ایک اور بھی آپشن آ گیا ہے۔ 

Facebook Comments