جمعہ 26 اپریل 2024

ریحام خان نے برطانوی عدالت میں انیل مسرت سے معافی مانگ لی

ریحام خان نے برطانوی عدالت میں انیل مسرت سے معافی مانگ لی

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے انیل مسرت سے برطانوی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔

ریحام خان نے 6 دسمبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیوکی تھی جس میں انہوں نے انیل مسرت پر ہوٹل روز ویلٹ خریدنے سے متعلق الزام عائد کیا تھا۔

اب ریحام خان نے معافی نامے میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل پر انیل مسرت سے متعلق غیر موزوں تبصرے کیے  لیکن اب انہوں نے وہ ویڈیو اپنے چینل سے ہٹادی ہے اور وہ اپنے الفاظ واپس لیتی ہيں۔

دوسری جانب انیل مسرت نے کہا ہے کہ وہ ریحام خان کی جانب سے معافی قبول کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا روز ویلٹ ہوٹل کی خریدو فروخت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں جب کہ عمران خان سے ان کی دوستی کا ان کے کسی بزنس سے تعلق نہیں۔

Facebook Comments