جمعہ 26 اپریل 2024

مریم نواز کی ریلی،خلاف ورزی پر 5 مقدمات درج

مریم نواز کی ریلی،خلاف ورزی پر 5 مقدمات درج

لاہور میں جمعرات کی شام ریلی نکالنے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مریم نواز سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں پاکستان مسلیم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے جمعرات 10 دسمبر کو ریلی نکالنے پر 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات ميں مريم نواز سميت 200 کارکنان کو نامزد کيا گیا ہے۔

تمام افراد کے خلاف مقدمات گوالمنڈی، مزنگ، اچھرہ اور لوہاری گيٹ تھانوں ميں درج کیے گئے ہیں۔

ریلی کے دوران کرونا وائرس کے ايس او پيز کی خلاف ورزی پر لکشمی چوک کے ريسٹورنٹ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مريم نواز نے ریلی کے ہمراہ اسی ريسٹورينٹ پر رات کا کھانا کھايا تھا

Facebook Comments