جمعہ 26 اپریل 2024

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی ، کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل قانونی معاملات پر کابینہ کوبریفنگ دینگے۔

وزارت خزانہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی اور وسائل پر بریفنگ دے گی۔

احساس کفالت پر سروے اور کورونا ریلیف فنڈ پر بریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

ایف نائن پارک میں موجود میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پر قائم کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی۔

وزارت آئی ٹی کے زیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی تعیناتیاں بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی تقرری ، ایمپلائز اولڈ ایج بینفیٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو اور بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

Facebook Comments