جمعہ 26 اپریل 2024

غیرقانونی پلاٹس الاٹ کیس، نوازشریف کی جائیدادوں کاریکارڈ احتساب عدالت میں پیش

غیرقانونی پلاٹس الاٹ کیس، نوازشریف کی جائیدادوں کاریکارڈ احتساب عدالت میں پیش

لاہور(دھرتی نیوز)غیرقانونی پلاٹس الاٹ کیس میں نیب نے نوازشریف کی جائیدادوں کاریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق نیب رپورٹ میں کہاہے کہ نوازشریف 16 سو79 کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں،نوازشریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ اورلاہور میں واقع ہے،نوازشریف کے نام پر2 زرعی ٹریکٹر اور دو گاڑیاں ہیں ،نوازشریف 4 کمپنیوں میں شیئرزہولڈر ہیں،نواز شریف کے حدیبیہ پیپرملز میں 3 لاکھ 43 ہزار کے شیئرزہیں۔

رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہے کہ نوازشریف اتفاق ٹیکسٹائل مل میں 48 ہزارسے زائد شیئرز کے مالک ہیں،اشتہاری قرار دینے کی وجہ سے نیب نے جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔

Facebook Comments