جمعہ 26 اپریل 2024

امریکی ایٹمی ہتھیاروں پر ہیکرز کا حملہ، انتہائی خطرناک خبر آگئی

امریکی ایٹمی ہتھیاروں پر ہیکرز کا حملہ، انتہائی خطرناک خبر آگئی
فوٹو : رائٹرز

نیویارک(دھرتی نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکہ کی کئی وفائی ایجنسیوں کے سسٹم ہیکرز نے ہیک کیے جن میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کرنے والے نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن اور انرجی ڈیپارٹمنٹ بھی شامل تھے۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی کی ذمہ داری ایجنسیوں کے سسٹمز ہیک کیے جانے سے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اسے جاسوسی کی غرض سے اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سائبر حملے میں فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن(ایف ای آر سی)، لاس ایلاموس، سینڈیا نیشنل لیبارٹریز، آفس آف سکیور ٹرانسپورٹیشن، ریچلینڈ فیلڈ آفس آف دی ڈیپارٹمنٹ آف انرجی و دیگر ادارے شامل تھے جن کے سسٹم ہیک کیے گئے۔

اس معاملے سے آگاہ حکام کا کہنا ہے کہ ”ہیکرز ایف ای آر سی کے نیٹ ورک کو اس سے زیادہ نقصان پہنچانے کی قابلیت بھی رکھتے ہیں۔

“ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کی ترجمان شیلن ہینس کا کہنا تھا کہ ”ڈیپارٹمنٹ وفاق اور انڈسٹری پارٹنرز کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اس وقت تک کی انویسٹی گیشن میں معلوم ہوا ہے کہ اس سائبر حملے میں ڈیپارٹمنٹ کے اہم نیشنل سکیورٹی فنکشنز، بشمول نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن‘ متاثر نہیں ہوئے۔“

Facebook Comments