جمعہ 26 اپریل 2024

ملک میں چینی قیمت کو ایک بار پھر پر لگنے لگے

ملک میں چینی قیمت کو ایک بار پھر پر لگنے لگے

ملک میں نسبتاً سستی ہونے کے بعد چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگنے لگے اور اس کی قیمت میں ایک روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

گھی کی قیمت بھی ایک روپے فی کلوبڑھادی گئی ہے جب کہ دال ماش، خشک دودھ، چاول، جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں لہسن کی فی کلوقیمت میں ساڑھے11 روپے اضافہ اور انڈےکی فی درجن قیمت اوسطاً 4 روپے33 پیسےبڑھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ بجلی، پیٹرول، ایل پی جی کی اضافی قیمت بھی شہریوں پر بوجھ ہے۔

Facebook Comments