جمعہ 26 اپریل 2024

بھارتی ٹیم ٹیسٹ میں اپنی تاریخ کے کم ترین 36 رنز پر ڈھیر

بھارتی ٹیم ٹیسٹ میں اپنی تاریخ کے کم ترین 36 رنز پر ڈھیر

بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنی تاریخ کے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے بارڈر-گواسکر سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 36 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، سب سے زیادہ 9 رنز کی اننگز مینک اگروال نے کھیلی جبکہ ہمن ویہاڑی نے 8 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلوڈ نے صرف 8 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز بنا سکی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Facebook Comments